بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز)بی جے پی پارٹی کو مضبوطی دینے کے لئے ڈاکٹر یو، چترنجن نے اپنی جان تک قربان کی، آئندہ انتخابات میں ضلع کے 6حلقوں میں بھی بی جے پی کی جیت یقینی بنا کر زور زبردستی کو روکیں، ضلع کے عوام چترنجن کی موت کا کرارا جواب دینے کی بی جے پی کے ریاستی صدر بی ، ایس ،یڈیورپا نےضلعی عوام سے اپیل کی۔
وہ یہاں تعلقہ کے شری ناگ یکشھا ہال میں منعقدہ بی جے پی کارکنان کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ آئندہ انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے بی جے پی کے تمام شعبہ جات کو مضبوط کیا جائے، ضلع میں باقاعدہ ایک مہم چلنی چاہئے ، کسی بھی بدنامی پر کان نہ دھرنے کی بات کہتے ہوئے یڈیورپا نےبتایا کہ ایم پی اننت کمار ضلع کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ریلوے منصوبے کے تحت ضلع کو 700کروڑروپئے منظور کروانے میں اننت کمار کامیاب ہوئے ہیں۔ اترکنڑا ضلع میں آب پاشی منصوبہ جات کے لئے 600-700کروڑروپئے ملنے والے ہیں، کھاد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ہر دن 18-20کلومیٹر قومی شاہراہ کی تعمیر ہورہی ہے، جو کچھ کیا جارہا ہے اس کو پورا ملک دیکھ رہاہے، امریکہ بھی ہندوستان کو ریڈ کارپیٹ پر استقبال کررہاہے، لیکن ریاست میں کانگریس کی حکومت سے پورا ماحول خراب ہوگیا ہے، بی جے پی سرکارکی طرف سے جاری کردہ کئی منصوبہ جات کا انہوں نے تذکرہ کیا۔ ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو سنگھ پریوار کے بزرگ کارکن نریندرنایک ، این ڈی کھاروی نے بھی خطاب کیا۔ سابق وزیر شیوانند نائک، بی جے پی ضلع صدر کے جی نائک، بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک، راجیش بڈال وغیرہ موجود تھے۔ بی جے پی ضلع نائب صدر گوند نائک نے استقبال کیا تو سبرائے دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ پرمود جوشی نے نظامت کی۔